۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
رہبر انقلاب اسلامی

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی سے ایران کے کارخانہ جات کے مالکان، اقتصادی و صنعتی عہدیداروں نے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی سے ایران کے کارخانہ جات کے مالکان، اقتصادی و صنعتی عہدیداروں نے ملاقات کی۔کارخانہ جات کے مالکین اور اقتصادی شعبے میں سرگرم افراد سے آیت اللہ خامنہ ای کے خطاب کے اہم نکات مندرجہ ذیل یہ ہیں:

زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی میں امریکہ کو شرمناک شکست ہوئی۔ یہ چند روز قبل کا امریکی وزارت خارجہ کا بیان ہے۔ ان کے ترجمان نے بیان دیا کہ ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی میں امریکہ کی شرمناک شکست ہوئی۔

اقتصادی جنگ کے ذریعے دشمن ایران کی معیشت کو تباہ کر دینا چاہتے تھے۔ البتہ معیشت کی تباہی اس بات کا مقدمہ تھی کہ ایران کی اقتصادیات کی تباہی کے ذریعے عوام کو اسلامی جمہوری نظام کے خلاف بغاوت پر آمادہ کر دیں اور اپنے خبیثانہ سیاسی مقاصد کی تکمیل اس راستے سے کریں۔
اس وقت پروڈکشن ایک جہاد ہے۔ ہر محنت جہاد نہیں ہوتی۔ جہاد اس سعی و کوشش کو کہتے ہیں جو دشمن کے حملے اور سرگرمیوں کے مد نظر اور اس کے سد باب کے لئے انجام دی جائے۔ آج ملکی معیشت کے سلسلے میں دشمنوں کی دشمنی بالکل عیاں ہے۔

تصویری جھلکیاں: رہبر انقلاب اسلامی سے ایران کے کارخانہ جات کے مالکان، اقتصادی و صنعتی عہدیداروں کی ملاقات

جس میدان میں بھی ہمارے نوجوانوں پر اعتماد کیا گیا اور انھیں کام سونپا گیا، وہاں انھوں نے واقعی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کورونا وائرس کی ویکسین سے لیکر بالکل درستگی سے نشانہ لگانے والے میزائل بنانے تک ہر شعبے میں۔ کورونا ویکسین کی بہترین قسم انھوں نے تیار کر لی۔ ان توانائیوں کی ہمیں قدر کرنا چاہئے۔

میں اقتصادی سرگرمیوں کے میدان میں حکومت اور حکومتی عہدیداروں کے شامل ہونے سے اتفاق نہیں رکھتا لیکن ان کی طرف سے رہنمائی، نگرانی اور مدد کئے جانے سے اتفاق رکھتا ہوں۔ یہ کام ضرور ہونا چاہئے۔

ملکی معیشت اور پیداوار کا محاذ بحمد اللہ مضبوطی سے قائم ہے۔ دشمن کے مد مقابل ڈٹ جانے والا لشکر اور اس مقدس دفاع کے افسران انٹرپرینیور اور اقتصادی شعبے کے عہدیداران اور لیبر طبقے کے لوگ اس میدان کے مخلص اور پاکیزہ سپاہی ہیں۔

تفصیلی خبر کچھ دیر میں۔۔۔۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .